عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ نہیں، ناراضگی کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کمپرومائز ہے: مظہر عباس

مظہر عباس کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ نہیں ہیں بلکہ ان کی اسٹبلشمنٹ سے ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے جن لوگوں کو کرپٹ اور پاکستان کے مفادات کا سودا کرنے والا کہا اور ہمیں ان کے خلاف کھڑا کیا پھر ہمیں ہٹاکر انہیں لوگوں کو بٹھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار
پروگرام میں گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہناتھا کہ ہم یہ کیوں سمجھ رہے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ ہیں؟ جبکہ میرا خیال ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے اندر ایک بڑا حلقہ یہ سمجھتاہے کہ عمران خان اینٹی اسٹبلشمنٹ نہیں ہیں۔ عمران خان اسٹبلشمنٹ سے اس وجہ سے ناراض ہیں کہ اسٹبلشمنٹ نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کمپرومائز کر لیاہے۔ اگر دیکھیں تو نوازشریف کے بارے اسٹبلشمنٹ میں اینٹی نواز زیادہ دکھائی دے گا اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف وزیراعظم نہیں بنے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر سکیم کا آغاز کردیا
نوازشریف کا بیانیہ
مظہر عباس نے کہا کہ اسی وجہ سے نوازشریف کا بیانیہ نظر آتا ہے کہ وہ اینٹی اسٹبلشمنٹ ہے کیونکہ نوازشریف اپنی سیاست سے بالکل مختلف انداز میں سوچتے ہیں اور اسٹبلشمنٹ کا انداز اس سے ٹکراتا ہے۔ عمران خان کے کیس میں یہ نہیں ہے، عمران خان کے کیس میں یہ ہے کہ آپ نے جن لوگوں کو کرپٹ اور پاکستان کے مفادات کا سودا کرنے والا کہا اور ہمیں ان کے خلاف کھڑا کیا پھر ہمیں ہٹاکر انہیں لوگوں کو بٹھا دیا گیا۔
عمران خان کا موقف
مظہر عباس ????????
عمران خان ریاست مخالف نہیں ہیں، اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی یہ بات سمجھی جاتی ہے۔ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ناراضی کی وجہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے یعنی نون لیگ اور پیپلز پارٹی، جنہوں نے کرپشن کی—انہی چوروں اور لٹیروں کو ملک پر مسلط کر دیا۔ pic.twitter.com/Gx1ziUHvBc— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) July 20, 2025