ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
نوٹس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔
تحریری حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے تین صفحات پر تحریری حکمنامہ جاری کیا، اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں نوٹس پر جواب طلب کرلیا۔








