ہمیں بیرسٹر سیف پر اعتماد نہیں، یہ بغیر اجازت کے بھی عمران خان سے ملاقات کر آتے ہیں، کوئی روکتا بھی نہیں : رحمان جلال

تحریک انصاف کے رہنماوں کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے 5 میں سے 4 رہنماوں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے پشاور کے ضلعی صدر عرفان سلیم پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہوئے جس پر پارٹی کے کارکنان کافی غم اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا ایک جانور، قیمت 1.5 کروڑ روپے
عارضی رہنما کے خلاف اعتراضات
تفصیلات کے مطابق، ضلعی صدر عرفان سلیم گروپ کے رکن رحمان جلال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ماضی میں بھی فیصل جاوید ایک مثال ہیں۔ فیصل جاوید پارٹی کے بہتر پرانے ورکر ہیں، ان پر اعتراض نہیں کر سکتے۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پشاور سے ہمارے ضلعی صدر ہیں، انہیں مشکل وقت میں یہ عہدہ دیا گیا۔ ان کی پارٹی کیلئے قربانیاں اور محنت ہے جس کیلئے انہیں پشاور کی قیادت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
بیرسٹر سیف پر تنقید
پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے جب لسٹ جاری کی تو اس میں عرفان سلیم کا نام تھا، یہ ہمارے تمام کارکنان کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ لیکن ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ایک صاحب ہیں بیرسٹر سیف، جو بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے اڈیالہ جیل چلے جاتے ہیں۔ وہاں سے آجاتے ہیں اور ایک لسٹ آجاتی ہے کہ یہ فائنل ہوگئی ہے۔ ہمیں بیرسٹر سیف پر اعتماد نہیں ہے۔
ملاقاتوں پر سوالات
عمران خان کی بہنوں کی ایک ہفتے میں ایک مرتبہ ملاقات ہوتی ہے، لیکن ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ بیرسٹر سیف کے پاس کونسی ایسی گیدڑ سنگھی ہے کہ پارٹی قائدین اور فیملی ممبرز کو نہیں چھوڑا جاتا۔ ملاقات کے اوقات سے ہٹ کر یہ صاحب کس کی اجازت سے چلے جاتے ہیں؟ نہ ان کیلئے سڑک بند ہوتی ہے اور نہ ہی ان کیلئے پولیس آتی ہے بلکہ ان کیلئے وہاں پر ریڈ کارپیٹ بچھایا جاتا ہے۔
فیصل جاوید کا تعلق بھی کے پی سے نہیں پنجاب سے ہے لیکن ہمیں اس پر اعتراض نہیں، لیکن بیرسٹر سیف پر شدید تنقید۔ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں خان سے تو ان کو کیسے ملتی ہے؟ نظریاتی کارکن رحمان جلال pic.twitter.com/o5mas41DzL
— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) July 19, 2025