عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آ سکتے تو انہیں کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں: سید مزمل شاہ

مزمل شاہ کا چیلنج
لاہور (ویب ڈیسک) صحافی و اینکر پرسن سید مزمل شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آسکتے تو انہیں کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں لیکن وہ نہیں آئیں گے، یہ اپنے بچے لے کر نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا؛ ڈاکٹر ملیحہ لودھی
انقلاب کی حقیقت
اپنے ایک ولاگ میں مزمل شاہ نے کہا کہ "بشریٰ صاحبہ کو چیلنج ہے کہ اپنے بچوں کو بھی لائیں اور پہلی لائن میں شیل کھانے کے لیے کھڑا کریں، ہم مانیں گے کہ یہ انقلاب ہے۔ خان صاحب کو بھی چیلنج ہے جو کہتے ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آ سکتے، یہاں بہت آلودگی اور برا حال ہے، زندگی محفوظ نہیں۔ انہیں صرف اتنا کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں، نہیں آئیں گے، آپ کو مروائیں گے، آپ کے بچوں کو استعمال کریں گے، غیرت کے لیکچر پشتونوں کو دیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: دیاۓ سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
عملی نمونہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہوتا ایسے ہے کہ جیسے ہی آپریشن شروع ہوتا ہے تو بشریٰ بی بی اور گنڈا پور صاحب وہاں سے نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں، سارا انقلاب ایک گاڑی میں سمو کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، ورکر مار کھاتا ہے، یہ کیسا انقلاب ہے جس کی اگلی قطار سب سے پہلے خالی ہوجاتی ہے۔ ہم نے تو یہی سنا ہے کہ دنیا میں انقلابی کام کرنے والے بڑے بڑے لوگ فرنٹ سے سامنا کرتے تھے۔ اگر آپ کا مقصد اتنا بڑا ہے جو کہ بکواس ہے، میں کیمرے کے سامنے کہہ رہا ہوں کیونکہ مقصد صرف یہ ہے کہ میرے پسندیدہ ہینڈ سم شخص کو وزیراعظم دوبارہ بنائیں، اگر آپ کا یہی کلی مقصد ہے تو پھر اس کے لیے مریں۔"
سماجی میڈیا پر ردعمل
قاسم اور سلیمان پاکستان تو کیا لندن میں نواز شریف کے گھر کے سامنے ہی مظاہرہ کر دیں تو بڑی بات ہوگی، یہ صرف غریبوں کے بچوں کو مروائیں گے، خود گنڈا پور اور پیرنی گزشتہ مارچ کی طرح لیڈران سبھی فرار ہو جائیں گے pic.twitter.com/HmZawNWozF
— Black tiger (@Ehsan39897046) July 20, 2025