چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائیگا: گورنر پنجاب
چکوال کو آفت زدہ قرار دینے کی کوشش
چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
گورنر کا بیان
چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب حکومت سے بات کر کے چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کا چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ جائز ہے۔
بارشوں کے نقصانات اور حکومت کی ذمہ داریاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بارش سے نقصان کا ازالہ پنجاب حکومت بھی کرے گی اور گورنر آفس بھی جبکہ چکوال میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے سروے کیا جارہا ہے۔ چکوال میں ریکارڈ 450 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے بہت نقصان ہوا۔








