نہر میں نہاتے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرائے عالمگیر میں نہر میں نہاتے 3 نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں پر سینئر صحافی نصرت جاوید کھل کر بول پڑے، پھلجھڑی قرار دیدیا۔
سوگوار خاندان سے تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عوام کے نام اپیل
وزیراعلیٰ نے عوام بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو برساتی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے باز رکھیں۔