چکوال میں غیرمعمولی بارشوں سے جاں بحق اور زخمی کے امدادی چیک پہنچا دیئے گئے

حکومتی امداد کی فراہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رکن اسمبلی ملک تنویر اعوان اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات بارشوں کے دوران چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کے گھر پہنچ گئیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے 25 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سانحہ کی تفصیلات

موضع کھیوال میں گزشتہ دنوں غیر معمولی اور تیز بارش کے دوران گھر کی چھت گرنے سے باپ شعیب افضل اور بیٹا حیدر علی شدید زخمی ہوگئے جو کہ بعد میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شعیب افضل کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک تنویر اعوان اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے جاں بحق ہونے والے شعیب افضل اور حیدر علی کے لیے 10،10 لاکھ روپے جبکہ زخمی خاتون شعیب افضل کی بیوہ کے لیے 5 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ شعیب افضل کی بیوہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

تعزیتی پیغام اور دعا

رکن پنجاب اسمبلی ملک تنویر اعوان اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے مرحوم کی بیوہ کو تعزیت کا پیغام دیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر مرحوم شعیب افضل اور مرحوم حیدر علی کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمی خاتون کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے بتایا کہ ضلع چکوال میں بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کو بھی حقیقی ورثاء کا تعین کر کے امدادی رقم کے چیک فوری طور پر پہنچا دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...