وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑنے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستان میں اشتہارات کا AI اوور ویوز فیچر متعارف کرانے کا اعلان
ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے صوبے میں روڈز کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
صحت کے منصوبے
ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویل، مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کو سراہا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن کو گیم چینجر قرار دیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ائیر ایمبولنس، فیلڈ ہسپتال اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بھی وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ ، لبنان میں مظلوم مسلمانوں کیلئے ریلیف فنڈ اکاونٹ کھولنے کا فیصلہ
بہاولپور چلڈرن ہسپتال کا قیام
اس موقع پر عوام کی ضروریات کے پیش نظر بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ ملاقات میں بہاولپور کے سول ہسپتال کے قریب چلڈرن ہسپتال کی تعمیر پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بہاولپور چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید قربانی کا نام
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔
عوام دوست فیصلے
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ عوام دوست فیصلے مریم نواز کی حکومت کا طرۂ امتیاز ہیں۔