پاکستانی سیاستدان جمشید دستی نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،9بوگس ڈگریوں پر نااہلی ہوئی: زاہد گشکوری

اسلام آباد میں انکشاف
سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ "جمشید دستی دنیا کے پہلے رکن اسمبلی بن گئے جنہیں 9 جعلی ڈگریوں کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا"۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد: کیا بھارت بنگلہ دیش کی ‘بِن بُلائی مہمان’ کو سیاسی پناہ دینے پر غور کر رہا ہے؟
جعلی اسناد کا انکشاف
اپنے ولاگ میں زاہد گشکوری نے بتایا کہ کم و بیش سات تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوئیں، شاید یہ ورلڈ ریکارڈ ہو یا کم از کم پاکستان میں ایک ریکارڈ ہو کہ میٹرک سے ماسٹر اور اضافی ڈگریاں بوگس نکلی ہوں۔ یہ ایک یونیک کیس ہے کہ تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں، ان کی فالوونگ ہو، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی رہ چکے ہوں، اور دو حلقوں سے بیک وقت جیتے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد زندگی سکون میں آگئی ہے، بریڈ پٹ
موجودہ پارلیمان میں مزید تحقیقات
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پندرہ سے بیس ایسے رکن اسمبلی رہے ہیں جن کی ڈگریاں جعلی نکلیں، اگر تحقیقات کی جائیں تو موجودہ پارلیمان میں بھی کچھ لوگوں کی ڈگریاں جعلی ہوسکتی ہیں۔
ٹوئیٹ کا ذکر
بعد ازاں، اپنے ٹوئیٹ میں "پاکستان کی ٹاپ سٹوری" کے عنوان سے انہوں نے لکھا کہ "ایم این اے جمشید دستی دنیا کے پہلے ایم پی بن گئے جنہیں 9 جعلی، بوگس یا غلط ڈگریوں، ڈپلوموں، سرٹیفکیٹس کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیم نے ڈگریاں دینے والے تمام اداروں سے تصدیق کی تھی۔
Pakistan’s Top Story
PTI MNA Jamshid Dasti becomes first MP in the world who has been disqualified on having NINE 9️⃣ fake/bogus/invalid degrees, diplomas, certificates. ECP team got its confirmation from all degrees awarding institutions. Watch more here pic.twitter.com/T7pPyy3H7y
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) July 20, 2025