آپ کے بڑے بڑے لیڈران کے کسی دن سارے پیغامات اور وائس نوٹس نکال دیئے تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: راجہ عامر شہزاد کی سیاسی کارکنان کو دھمکی

راجہ عامر شہزاد کی مہنگائی کے خلاف آواز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور ماہر نفسیات راجہ عامر شہزاد ان دنوں مہنگائی اور بالخصوص بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے اور سلیب سسٹم کے خلاف متحرک ہیں۔ اس معاملے پر انہیں لیگی کارکنان نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر انہوں نے پارٹی قیادت کو پیغام شیئر کرنے کی دھمکی دی، حالانکہ انہوں نے کسی شخص یا پارٹی کا نام نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو تمام مرد دیکھنے لگ گئے، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف
راجہ عامر کی تنقید کا جواب
ایکس (ٹوئٹر) پر راجہ عامر شہزاد نے سلسلہ وار پیغامات میں لکھا کہ "ایک اعتراض مجھ پر یہ کر رہے ہیں کہ ڈنمارک میں بیٹھ کر ٹرینڈ چلا رہا ہوں وغیرہ، لیکن میں اس وقت بھی ڈنمارک میں تھا جب جنرل (ر) فیض اور باجوہ کا راج تھا۔ آپ کے قائدین کے اکاونٹ چپ تھے، تب آپ کے بڑے بڑے لیڈران مجھ سے یہ درخواست کرتے تھے کہ پاکستان سے یہ بات لکھنا ممکن نہیں، آپ ڈنمارک سے فوج کے بارے میں یہ لکھ دو، وہ لکھ دو۔ کسی دن وہ سارے میسج اور وائس نوٹ نکال دیئے تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اس لیے اوقات میں رہو، ویسے بھی اس حکومت کے شروع ہونے تک آپ کی قیادت لندن بیٹھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں: ریحام رفیق
سلیب سسٹم پر تنقید
راجہ عامر شہزاد نے بجلی کے سلیب سسٹم پر بھی تنقید کی، جہاں انہوں نے کہا کہ "بجلی کے بارے میں بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ جو سلیب سسٹم حکومت نے ستمبر 2022 میں لایا، وہ ختم کریں۔ اس سے پہلے موجود سلیب سسٹم میں 300 یونٹ سب کے لیے تھے۔ جب اس سے اوپر جاتے تھے تو اگلا ریٹ لگتا تھا۔ مگر نون لیگ نے یہ کیا کہ پروٹیکٹڈ کے نام پر ریٹ برابر کر دیے۔ اب اگر 201 یونٹ پر جاتے تو بجائے ایک اضافی یونٹ پر اگلا سلیب لگتا، یہ پورے دوسو ایک پر وہ ریٹ لگاتے تو بل 8 ہزار بن جاتا، وہ بھی چھ مہینے کے لیے۔
یہ بھی پڑھیں: 250 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر، پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مفت بجلی کا مطالبہ
راجہ عامر نے مزید کہا کہ "ہر طرح کی مفت بجلی ختم کریں، اگر نہیں کرتے تو اس کا بل عوام سے مت لیں۔ دو دو ہزار یونٹ تک مفت بجلی ہے، وہ واپڈا جو بجلی چوری نہیں روک سکتی، اسے اربوں کی مفت بجلی کیوں دیں؟"
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
دھمکیوں کا ذکر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں کہ بجلی کے بلوں پر بات مت کرو، ورنہ سب کے بل اور بڑھا دیں گے۔ آپ بڑھا کر دیکھ لیں، کچھ عرصے بعد اڈیالہ میں آپ بیٹھے ہوں گے اور مہم چلا رہے ہوں گے کہ کینسر سروائیر ہوں، کمر میں درد ہے وغیرہ۔ بل میں کسی بھی قسم کا اضافہ مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہو گا، آزما کر دیکھ لیں۔"
عوامی مسائل اور حکومتی اقدامات
راجہ عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور پیٹرول حقیقی مسائل ہیں۔ اگر ہم اس پر عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو لوگ تنگ آ کر فتنے کا شکار ہوں گے۔ ملک مالی بحران کا شکار ہے، اگر وزیروں اور مشیروں کی تنخواہیں کم کر دیتے تو ہم اس حکومت کی مہنگی بجلی کو بھی سپورٹ کر دیتے۔ ایک طرف وزیروں کو آٹھ آٹھ لاکھ کا اضافہ دے دیا، دوسری طرف غریب کو فاقوں پر مجبور کر دیا۔ ظلم کا ساتھ دینا والا ظالم کہلاتا ہے، جو راتب خور ساتھ دے رہے ہیں، ان کے تو اپنے کھابے لگے ہیں۔