وزیراعظم نے ’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کے تحت ’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: بروقت مدد مل جاتی تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں: گورنر پنجاب
ڈیجیٹلائزیشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ اب پاکستان کا ہر شہری میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا۔ ہر وہ چیز جو میڈیکل ڈیوائسز کے زمرے میں آتی ہے، اب اس کی رجسٹریشن کے لیے تخلیق کاروں کو برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی کلب چھوڑنے کی پیشکش آگئی
رجسٹریشن کی سہولتیں
یہ عمل پہلے برسوں میں انجام پاتا تھا اب تقریباً 20 دن میں مکمل ہو گا جس کی وجہ سے عوام کو میڈیکل ڈیوائسز کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر شی کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات کا منتظر ہوں، پوتن
عوامی تحفظ کو یقینی بنانا
یہ نظام ناقص یا غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کے خلاف فوری کارروائی کے لیے ٹریکنگ اور الرٹ کے ذریعے عوامی تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ اس سے درخواست گزار اپنی درخواست کو آن لائن، رئیل ٹائم ٹریک کر سکیں گے، اور یہ ایک خاموش انقلاب ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امن اور سکیورٹی کا قیام نہایت ضروری، خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے: پاکستان
مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے نئے امکانات
پہلی بار، مینوفیکچررز اور امپورٹرز اپنی درخواستیں، دستاویزات، اور فیس مکمل طور پر آن لائن جمع کروا سکیں گے جس سے دفتر آنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی صدر مملکت کو رحم کی اپیل کے لیے اہم قانونی تقاضا پورا کر لیا گیا
نظام میں شفافیت اور جوابدہی
انسانی مداخلت ختم ہونے سے کرپشن کا امکان بھی ختم ہو جائے گا، جس سے نظام میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی۔ بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور ڈیجیٹل ویریفیکیشن اور بلٹ اِن چیکس کی مدد سے درخواستوں میں غلطیوں کی شرح کم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافہ
دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے انضمام (integration) کے ذریعے معیار اور حفاظت کے اصولوں کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے گا۔ یہ اقدام کاروبار میں آسانی کو فروغ دے گا اور میڈیکل ڈیوائسز کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھائے گا، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی پاکستانی میڈیکل ڈیوائسز پر اعتماد بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے طلب، 10نکاتی ایجنڈاجاری
معاشرتی فوائد
یہ اقدام وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس اور سرکاری نظام میں اصلاحات کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہسپتالوں، امپورٹرز، اور مینوفیکچررز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو انتظامی بوجھ میں کمی اور مارکیٹ تک تیز رسائی کا فائدہ ہوگا۔
آنے والے فیچرز
اس نظام میں آئندہ دنوں میں خودکار تجدید، ایس ایم ایس/ای میل نوٹیفکیشنز، اور آڈٹ ٹریلز جیسے فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ ریگولیٹری کنٹرول مزید بہتر ہو سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے کیا، آسانیوں، سہولتوں اور شفافیت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔