پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے والا ملزم عدالت سے فرار

عدالتی فیصلے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 بار ایسویسییشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی وزیر قانون پنجاب اور خالد رانجھا سے ملاقات

ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت کے روبرو کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

مدعی کے وکیل کی شہادت

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پانچویں کلاس کی بچی سے شادی کی۔ ملزم کیخلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا جبکہ عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا تو اس کے مطابق بھی یہی عمر ہے۔ عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...