جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا، عمران خان

عمران خان کی درخواست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں سہولیات نہ ملنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے وکلاء ظہیرعباس، عثمان گل، خالد یوسف کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے جیل میں سہولیات کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی ڈسپلن پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

درخواست کی تفصیلات

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل سہولیات کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اخبارات، ٹی وی، ورزش کے سامان تک رسائی نہیں دی جارہی، ذاتی لباس اور بستر فراہم کرنے میں تاخیر پیدا کی جارہی، ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے خلل ڈالا جارہاہے۔ عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات کی خلاف ورزی کی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنا ناممکن، قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے: اسد طور

بجلی کی عدم فراہمی

درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی منقطع کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بیرونِ ملک بیٹوں کے ساتھ بات نہیں کروائی جارہی۔

افسر کی تعیناتی کی درخواست

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لئے افسر تعینات کیا جائے اور ہفتہ وار تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کا کہا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...