خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب، حکومت 4 اور اپوزیشن 2 نشستوں پر کامیاب

پشاور میں سینیٹ انتخاب کے نتائج
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے بعد غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا
سینیٹ کی نشستوں کا نتیجہ
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلالہ سینٹرز کے کاروبار: نادیہ خان دوبارہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع
خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستیں
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امید وار روبینہ خالد کامیاب ہو گئیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی اور جے یو آئی کے امید وار دلاور خان کامیاب قرار پائے۔
جنرل نشستوں کے نتائج
جیو ٹی وی کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امید وار مراد سعید جنرل نشست پر جیت گئے، انہیں 26 ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے امید وار فیصل جاوید اور نورالحق قادری بھی جنرل نشستوں پر کامیاب ہوگئے، فیصل جاوید کو 22 اور نورالحق قادری کو 21 ووٹ ملے۔