اداکارہ علیزے شاہ کی بھی معاوضے کی ادائیگی پر شکایات، سینئر اداکاروں پر ٹولنگ کے الزامات

معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت فنکاروں کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کافی خبریں اور ویڈیو میسجز سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔ اسی حوالے سے اداکارہ علیزے شاہ کا بھی ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق شکایات کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں قید رکھا اور میرے کمرے کے باہر گارڈز کھڑے کردیئے، سگے بھائی فیصل خان کا انکشاف
ادائیگی کی مشکلات
انہوں نے کہا 3 سے 4 ماہ تک معاوضہ نہیں دیا جاتا اور بار بار مانگے جانے پر معاوضے کا کچھ حصہ دیا جاتا ہے۔ جب مکمل معاوضہ نہیں ملتا تھا تو وہ پروڈکشن ہاؤس والوں کو فون کرتیں تو انہیں کہا جاتا کہ جتنے پیسے دیے گئے ہیں، اس پر ان کا گزارا ہوجائے گا۔ اپنے ہی کام کا معاوضہ بھی خیرات کی طرح دیا جاتا، انہیں ایسا محسوس کروایا جاتا، جیسے ان پر کوئی احسان کیا جا رہا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست
بدتمیزیاں اور الزامات
اداکارہ علیزے شاہ نے مزید کہا کہ پیسے خرچ کرکے انہیں بدنام کیا گیا جب کہ شوٹنگ سیٹ پر ان کے ساتھ بدتمیزیاں ہوئیں لیکن سینئرز نے مہم کے تحت ان پر الزامات لگائے۔ ان کی میمز بنائی گئیں اور ٹرولنگ بھی کی گئی۔ مزید کہا جب وہ کسی میٹنگ کے لئے جاتیں تو ڈائریکٹر کہتا کہ آپ کی امیج اتنی خراب ہیں ہم آپ کو کیوں کاسٹ کریں، اگر کاسٹ نہیں کرنا تھا تو میٹنگ کے لئے بلایا ہی کیوں؟
عزت کی طلب
اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو پیغام میں واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کام صرف تب اور وہاں کریں گی جہاں انہیں عزت دی جائے۔