گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق

بارشوں اور سیلاب کی تباہی

گلگت بلتستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع دیامر کے علاقے بابوسر تھک میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، شاہراہ تھک بابوسر کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی، جس کی زد میں آ کر سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کتنی سی سی ٹی وی ویڈیوز جمع کیں اور کتنی فون کالز کا تجزیہ کیا؟ آئی جی اسلام آباد کے اہم انکشافات

تازہ ترین حالات

ترجمان کے مطابق سیلابوں میں بہہ کر 15 سیاح لاپتا ہو گئے، جانی نقصان کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 سیاحوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کی قراردادوں کے نفاذ میں ناکام، اسلامی ممالک کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت: نواز شریف

ریسکیو آپریشن

حکومتی ترجمان کے مطابق حالات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے علاقے کا کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو گیا اور اپٹک فائبر بریک متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی۔۔۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا

پھنستے ہوئے سیاح اور حکومتی اقدامات

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ سیلاب سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، کئی گھروں کا باہمی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو حکومت نے ریسکیو کر لیا، جبکہ درجنوں سیاحوں کو مقامی آبادی نے پناہ دی۔ فیض اللہ نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

پچھلے حادثات کی یاد دہانی

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بابوسر کئی مقامات پر بند ہو گئی، جبکہ سڑکیں اور کھیت کھلیان تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ 27 جون کو خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر گیا جس کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے۔ 18 جولائی کو سانحہ سوات کے 21 روز بعد سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لاپتا بچے عبداللہ کی لاش مل گئی تھی، حادثے کے کل 16 متاثرین میں 3 کو زندہ ریسکیو کیا گیا تھا، تاہم 13 جاں بحق ہو گئے تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...