شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے نان سٹاپ مبینہ پولیس مقابلے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں 7 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خودداری کا مزا خود دار ہی جانتے ہیں
پولیس مقابلے کا جائزہ
سی سی ڈی کے مطابق کچھ پولیس مقابلے رات کے اندھیرے میں اور کچھ دن کی روشنی میں ہوئے، ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ بن گیا، کراچی میں معمول سے تیز سمندری پوائیں چل پڑیں
چوہنگ میں فائرنگ کا واقعہ
روزنامہ دنیا کے مطابق لاہور کے علاقہ چوہنگ میں 6 ملزمان گھر میں واردات کررہے تھے، سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر بھی مستعفی
مختلف مقامات پر پولیس مقابلے
سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے، سی سی ڈی شاہدرہ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، شاہدرہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مختار عرف مختارے کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکی وزیر خارجہ کا رد عمل
ماڈل ٹاؤن میں کارروائی
اسی طرح سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کا مبینہ پولیس مقابلہ بھی ہوا، ٹیم نے فیز 9 رنگ روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت
ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے، تمام ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔