ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4 نئی کتب کی تقریب رونمائی، تحقیق کے دروازے بند کرنے والی قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں: مقررین کا تقریب سے خطاب

کتب کی تقریب رونمائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے منہاجینز فورم کے زیر اہتمام تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4 کتب کی تقریب رونمائی کی گئی۔ ان کتب میں ”القول المتین فی امر یزید العین“، ”تغیر زمان سے اجتہادی احکام میں رعایت و تبدیلی“، ”وراثت و وصیت“ اور ”نکاح و طلاق“ شامل ہیں۔ خطبہ استقبالیہ ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف کی طرف سے دیا گیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کے دروازے بند کرنے والی قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے انسانی زندگی کو درپیش جملہ امور و مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں راہ نمائی فراہم کی۔ یہ تمام کتب اُمت کا سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن روڈ: وہ سڑک جو کبھی یورپ سے آنے والوں کے لیے پاکستان کا دروازہ رہی

کتب پر خصوصی مقالہ جات

تقریب سے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق رانا، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، ڈاکٹر محمد سرور نقشبندی، ڈاکٹر محمد افضل قادری، ساجد محمود الازہری نے شیخ الاسلام کی کتب پر خصوصی مقالہ جات پڑھے۔ ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے کہا کہ اس کتاب میں دلائل و حوالوں کے ساتھ یزید کے کفر اور فسق و فجور پر مدلل بحث کی گئی ہے۔ عقیدہ اہل بیت کے حوالے سے یہ کتاب مستند ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے یزید کے کفر کے حوالے سے ابہام کی گرد چھٹ جاتی ہے، یہ کتاب لکھ کر شیخ الاسلام نے ایک تاریخی قرض ادا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہئے، بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف

اجتہاد کے موضوع پر بحث

ڈاکٹر محمد افضل قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ”تغیر زمان سے اجتہادی احکام میں رعایت و تبدیلی“ پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اندھی تقلید ابہام کے دروازے کھولتی ہے۔ فتاویٰ جات پر رائے زنی کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے۔ شیخ الاسلام نے وسعت نظری کے ساتھ فقہ کے طلباء کو یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی بھی فتویٰ قرآن و سنت کا نعم البدل نہیں ہوتا۔ جوں جوں حالات، وقت اور زمانہ بدلتا ہے اُسی کے مطابق قرآن و سنت کی آیات اور احادیث مبارکہ رہنمائی کے لئے موجود ہوتی ہیں۔ اجتہاد کے حوالے سے فکر و نظر کے دروازے بند کر دینا دین محمدی کی شان نہیں ہے، اس موضوع پر شیخ الاسلام نے شاندار علمی بحث کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات

وراثت و وصیت پر گفتگو

دانشور، محقق پروفیسر ڈاکٹر سرور صدیق نے شیخ الاسلام کی کتاب ”وراثت و وصیت“ کا اجمالی خاکہ پیش کیا اور عصر حاضر میں اس کتاب کو تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کو وراثتی حق دینا فرض اور انکار شریعت کے خلاف ہے۔ شیخ الاسلام نے اس کتاب میں قرآن و سنت کا وراثتی حق دئیے جانے کے حوالے سے اصل مدعا کھول کر بیان کر دیا ہے، یہ کتاب وکلاء، اساتذہ اور والدین کے مطالعہ کے لئے ناگزیر ہے۔ میں یہ تجویز کروں گا کہ اس کتاب کو درس نظامی کے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

نکاح و طلاق کی اہمیت

مذہبی سکالر خالد محمود نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب ”نکاح و طلاق“ پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور شادی شدہ جوڑے اس کتاب کا بطور خاص مطالعہ کریں اور ایسی غلط فہمیوں سے بچیں جو رشتوں کو کمزور کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...