عورت کو کمزور سمجھ کر ظلم کا نشانہ بنانا بزدلی ہے، غیرت نہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی مذمت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلوچستان میں حالیہ دنوں غیرت کے نام پر ایک جوڑے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانیت، بلکہ معاشرتی اقدار اور ریاستی قانون کے منہ پر طمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق اسرائیلی وزیراعظم کا مغربی کنارے میں آباد کاروں کے جنگی جرائم کا اعتراف

غیرت کا مفہوم اور اصل مسئلہ

انکا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ خاتون نہتی، اکیلی اور بے یار و مددگار تھی، دوسری طرف تم سب کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا اور تم ایک ہجوم کی صورت میں تھے۔ کیا اسی کو غیرت کہا جاتا ہے؟ کیا کسی بے قصور اور کمزور انسان پر طاقت کے بل پر ظلم کرنا غیرت کہلاتا ہے؟ یہ غیرت نہیں، کھلی بزدلی اور ظلم ہے۔

کسی بھی مہذب معاشرے میں قتل کی ناپسندیدگی

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کسی بھی مہذب معاشرے میں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ عورت کو کمزور سمجھ کر اسے ظلم کا نشانہ بنانا بزدلی ہے، غیرت نہیں۔ یہ واقعات نہ صرف قانون شکنی ہیں بلکہ ہمارے مذہبی، اخلاقی اور انسانی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...