متحدہ عرب امارات نے بھی افغان باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا

متحدہ عرب امارات کا افغان باشندوں کی واپسی کا آغاز
پاکستان اور ایران کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی ان افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجنا شروع کردیا ہے جو طالبان کے افغانستان کا نظام سنبھالنے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ متحدہ عرب امارات سے انخلا کا عمل 10 جولائی سے شروع کیا گیا ہے۔ 2 لاکھ افغان شہریوں کو امریکی درخواست پر متحدہ عرب امارات میں عارضی پناہ دی گئی تھی۔
سکیورٹی خدشات
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، پاکستان اور دیگر ممالک اب ان افغان باشندوں کو سکیورٹی رسک سمجھنے لگے ہیں۔