ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداء کریں وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد ندیم، بڑے خوابوں کا شہزادہ۔ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے تو ضرور کسی جگہ کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب نے غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں وہ اب ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے وہی کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روس ایران کو امریکی فورسز پر حملے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں۔ ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تحریک منہاج القرآن کا 35 سال سے ہونے والا شہر اعتکاف منسوخ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکل نہ کھڑی کر دے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وائی فائی سے 100 گنا تیز نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی کیا ہے؟
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ آج تو بس اپنے ضروری ضروری کاموں کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعید آسی کے ساتھ ایک شام کل منائی جائے گی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا۔ اب وہ زندگی سے خود بخود دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے مگر اب روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات ٹھیک کریں بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب بھی تو دینا ہے غور کریں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح ضروری ہے کہ نہیں، پھر قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں؟ جانئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے لیکن پھر بھی بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا جو لوگ اب غلط فیصلے کریں گے وہ بڑے پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں فٹبال میں سٹے بازی کا بڑا اسکینڈل، ہزاروں کھلاڑی معطل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں اس پر فوری یقین مت کر لینا جب تک پوری طرح یقین نہ کر لیں قدم مت اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ آپ صرف نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے آپ کے ساتھ بھول جائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اس کو حل تو کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف رکھنی ہے۔ آج ایک ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔








