ڈھاکہ، طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
بنگلا دیش فضائیہ کا حادثہ
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا
ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات
سرکاری حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے ایف-7 تربیتی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 25 طلبہ اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: بھارتی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر
زخمیوں کی تعداد
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 170 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق فٹبالر کو ایک ملک کا صدر بنا دیا گیا
ٹیکنیکل خرابی کی وضاحت
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔
تحقیقات کا آغاز
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔








