علی امین کو مبارک ہو، اس نے پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا، علی امین نے پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کیا، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے سینیٹ نتائج پر کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو مبارک، جس نے پی ڈی ایم کو سپورٹ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹر بنوا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا اور پی ٹی آئی کا مفاد ایک تھا اس لیے نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے پر اعتراض نہیں، وکیل فیصل صدیقی کا مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں بیان
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سینیٹ نتائج
خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کو مبارک ہو، اس نے پیپلز پارٹی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔
علی امین کو مبارک ہو، اس نے (ن) لیگ کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔
علی امین کو مبارک ہو، اس نے جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران خان کی سابقہ بیوی اونتیکا ملک طلاق کے بعد پہلی بار کھل کر بول پڑیں
علی امین کی پی ڈی ایم کی حمایت
الحمدللہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیوہیکل مجسمے بڑی بڑی بادبانی کشتیوں پر لاد کر دریائے نیل کے ذریعے پہنچائے جاتے،ہزاروں مزدور، گھوڑے، اونٹ وغیرہ مقررہ مقام پر پہنچا دیتے.
مراد سعید کے حوالے سے تبصرہ
مراد سعید کے حوالے سے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے چار پانچ تو اپنے لوگ لانے تھے نہیں تو وہ بھی ان کو دے دیتے، تو جو ہلکے پھلکے لے آئے ہیں، دیکھیں مراد سعید کا آنا نہ آنا ہے، یہ کرسی خالی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا
پختونوں کی نمائندگی پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ ادھر لوگ چیختے تھے پختونخوا کی نمائندگی، نمائندگی، نمائندگی، اب مرضی سے وہ نمائندگی کو باہر کردیا، مجھے طعنہ دیتے تھے میں الحمدللہ ایک پختون علاقے کا نمائندہ ہوں اور میں بار بار کہتا ہوں کہ بلوچستان کے 11 اضلاع پختونوں کے ہیں ادھر کا نمائندہ پختونوں کا نمائندہ، مجھے طعنے دیئے، گالیاں دیں۔
پختونوں کا نمائندہ منتخب کرنا
آج پنجاب کے ایک بندے کو لاکے پختونوں کا نمائندہ بنا دیا۔
اہم ترین الرٹ ????
علی امین کو مبارک ہو !!
علی امین نے پیپلز پارٹی کا سینیٹر بھی بنا دیا جمعیت کا بھی بنا دیا مسلم لیگ کا بھی بنا دیا
الحمد للہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کررہا ہے!!
مجھے طعنے دئے گالیاں دیں خود پنجاب سے بندہ لا کر پختونوں کا نمائندہ بنا دیا
ایمل ولی خان pic.twitter.com/weVIJFmmRD— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) July 21, 2025