تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی کا جلسہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اجازت کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پوٹن نے ایران، اسرائیل جنگ روکنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی
جلسے کا مقصد
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ کرنا چاہتی ہے، 4 سے لے کر 10 بجے تک 5 اگست کو پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
جگہ کی درخواست
درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان یا کسی اور متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے.








