عمران خان نے ساری زندگی لگا کر جس قیادت کو تیار کیا وہ سہمی ہوئی ہے،اطہر کاظمی

سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی اطہر کاظمی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کیے گئے خصوصی ولاگ میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکش کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی اور تیاری دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کرکے، اپوزیشن کو سیٹیں دینے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔ اس اپوزیشن کو جس کے پاس بندے ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں؛ سپریم کورٹ، جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ
انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ پہلے فارمولہ یہ طے ہوا تھا کہ 8 سیٹیں ہماری ہوں گی، تین ان کی ہوں گی۔ اس لیے کہ اس وقت مخصوص نشستیں ان کو نہیں ملی تھیں۔ سوال یہ ہے کہ یہ کس فارمولے کے تحت ان کو تین سیٹیں دے رہے تھے۔ اگر تحریک انصاف کے نمبرز کو دیکھیں تو یہ آسانی سے 8 سیٹیں جیت سکتے تھے۔ یہ بندے ٹوٹنے سے ڈرے ہوئے تھے، بھئی انہیں اس نظام سے مل کیا رہا ہے؟ بندے ٹوٹتے تو ٹوٹ جاتے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پی آئی اے پر عائد پابندی ختم
کے پی حکومت کا کردار
اطہر کاظمی کے مطابق کے پی حکومت نے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کی گورنر سے تقریب حلف برداری کو مکمل سپورٹ کیا۔ انتظامیہ نے خود بتایا کہ انہیں سپورٹ کرنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔
عمران خان کی قیادت کا بیانیہ
اطہر کاظمی نے کہا عمران خان نے ساری زندگی لگا کر جس قیادت کو تیار کیا وہ ڈری اور سہمی ہوئی ہے، پہلے سے ہی انہوں نے ذہنی طور پر شکست تسلیم کر لی، یہ آسانی سے 8 سینیٹرز لے سکتے تھے اور جس اپوزیشن کے پاس بندے بھی نہیں تھے انہیں 5 سیٹیں دیدیں۔ یہ بھی اسی نظام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔