1 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی مقدمات؛ ملک احمد خان بھچر، ایم این اے احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو 10، 10 قید کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، ایم این اے احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو 10،10سال کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ظالمو۔۔ گنڈاپور۔۔ راجہ آ رہا ہے
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سرگودھا کی اے ٹی سی نے9مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو 10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔
سزاؤں کا اعلان
ایم این اے احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت کوئی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔