بارشوں اور سیلاب سے نقصان، متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب کے نقصانات پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی صحافت کے شعبے میں ایک عہد کا نام تھے قلم سے سچائی کی ترجمانی کرتے رہے: عظمیٰ بخاری
قومی امتحان: قدرتی آفت کے اثرات
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اس قدرتی آفت کو قومی امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے اس چیلنج سے نکل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کارتک آریان کو اپنی غربت کا زمانہ یاد آگیا
سانحہ: باپ اور بیٹی کا حادثہ
اسلام آباد میں باپ اور بیٹی کے سیلابی پانی میں بہہ جانے کے سانحے پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے تحفظ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگر ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر لے تو یہ میچ جیت جائے گا، شعیب اختر کا قومی ٹیم کو مشورہ بھارت میں وائرل ہو گیا
ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کی ہدایت
وزیر اعظم کی جانب سے سیلاب متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز تیز کرنے، اور ہر قسم کی تاخیر یا کوتاہی کے خاتمے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے اب ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، کوئی بھی شخص اپنا مسئلہ لے کر آ سکتا ہے
ایمرجنسی طبی امداد کا آغاز
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے فوری امدادی سامان، خوراک اور مشینری متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہو، اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل الرٹ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے طیارے کھوئے۔۔؟راہول گاندھی نے مودی حکومت سے تفصیلات پوچھ لیں
انفراسٹرکچر کی بحالی
متاثرہ سڑکوں، پلوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو بحالی کا کام فوری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ملک بھر میں نقصانات کی صورتحال
وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، سینکڑوں زخمی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے دستے امدادی مشن میں سرگرم ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں محصور افراد کو ہیلی کاپٹروں سے نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔
آئندہ بارشوں کے لیے ہدایات
وزیراعظم نے آئندہ بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے، شیلٹرز قائم کرنے اور بروقت انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ریاست کی ذمہ داری
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام وسائل عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے وقف ہیں، حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔








