پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ’’سُکھ دا ویہڑا‘‘ فیملی کمپلیکس کے قیام کافیصلہ

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں ’’سُکھ دا ویہڑا‘‘ فیملی کمپلیکس کے قیام کے لیے اہم اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد، ایڈمرل نوید اشرف نے صدارت کی
اجلاس کا مقصد
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت ’’سُکھ دا ویہڑا‘‘ پروگرام کے تحت صوبے کے 5 بڑے شہروں میں فیملی سپورٹ اینڈ میڈیشن کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر جنرل طارق قریشی، دیگر اعلیٰ افسران، جبکہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ کے ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
اجلاس کی کارروائی
اجلاس میں کمپلیکس کے لیے موزوں اراضی کی فوری نشاندہی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کی شکل بدل دی گئی، گندگی کا ڈھیر نظر آنے والی جگہ صفائی کی مثال بن گئی
کمپلیکس کی خصوصیات
یہ جدید فیملی کمپلیکسز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق قائم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد خاندانی تنازعات کا باعزت اور مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ ’’سُکھ دا ویہڑا‘‘ میں فیملی کورٹس، ثالثی و مشاورت کی سہولیات، بچوں کے لیے ماہر نفسیات، گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے تھراپی، قانونی رہنمائی، خواتین کے لیے باوقار انتظار گاہیں، آرام دہ کیفے اور بچوں کے لیے محفوظ کھیلوں کی جگہیں فراہم کی جائیں گی۔
سرپرستی اور رفتار
سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی مشاورت اور بھرپور رابطہ کاری کے ساتھ اس عوامی فلاح کے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کریں۔