پنجاب کے شہروں اور گلی محلوں کو منشیات پاک کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب میں خطاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اور پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار
DG سی این ایف کا کام قابل تعریف
ڈی جی سی این ایف بریگیڈئرمظہر نے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سی این ایف فورس کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ؛سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل،تعلیمی ادارے کب سے کب تک بند رہیں گے؟جانیے
نوجوانوں کا تحفظ اور منشیات کا خاتمہ
پاکستان کی آبادی 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات سے دور ہوکر تعلیم اور صحت پر توجہ دے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر ایران کا سائبر حملہ جاری
منشیات سے بچاؤ کی ضرورت
وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو والدین کی طرف سے درخواستیں آئیں کہ ہمارے بچوں کو منشیات سے بچایا جائے۔ المیہ ہے کہ منشیات ہر گلی، ہر محلے، ہر یونیورسٹی اور ہر سکول تک بھی پہنچ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی لیفٹ آرم سپنر دلیپ دوشی چل بسے
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ منشیات کے کنٹرول کے لئے ایک سپیشلائزڈ فورس کا قیام ناگزیر تھا۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین لوگوں کو سو فیصد میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام ڈویژن میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس فنکشنل ہو چکی ہے اور بہت جلد تمام اضلاع میں سی این ایف فنکشنل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
درخواستوں کی وصولی
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 850 جوان و افسران منتخب ہوئے۔ سی این ایف کا حصہ بننے والے تمام افسران اور جوانوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کا پختونخوا کو سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ، بلدیاتی نمائندوں اور اراکین اسمبلی کیلئے فنڈز کا اعلان
جرم پر کنٹرول کی ضرورت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہر بیماری کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوتا اسی طرح جرم کا خاتمہ ایک ہی فورس سے نہیں ہو سکتا۔ بڑی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے ایک سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا
پنجاب پولیس کی سپیشلائزڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ
پنجاب پولیس میں ایک سپیشلائزڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے چند ہفتوں میں کرائم پر کنٹرول کیا ہے۔ سی سی ڈی کی وجہ سے کرئمینل معافیاں مانگ رہے ہیں اور مساجد میں اعلانات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی درسگاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی ساری ذمہ داری ادارہ کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، لیگی رہنما چودھری نورالحسن تنویر کا دعویٰ
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی ذمہ داریاں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گلی محلے اور شہروں کو منشیات پاک کریں گے۔ کسی خاندان میں ایک بھی منشیات کا عادی جوان پورے خاندان کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید
امیدیں اور دعا
پرامید ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔
ذمہ داری کا احساس
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اب پنجاب میں مسائل پر مصلحت نہیں ہوگی بلکہ حل ہوگا، سی این ایف کے کندھوں پر نسل کو بچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔