بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف
بنگلہ دیش کا ٹوٹل اور ہدف
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب
تاریخی کارکردگی
بنگلہ دیش کی طرف سے ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان کی بولنگ
شاہینوں کی جانب سے سلمان مرزا، احمد دانیال اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔








