پنجاب اسمبلی میں سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع

پنجاب کے سکولوں میں موبائل فون پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور انڈہ کیوں پھینکا؟ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا
بچوں کی ذہنی اور سماجی تربیت
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس واجبات کے تعین کے بغیرمقدمات اور گرفتاریاں غیرقانونی قرار،سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
حکومت کی ذمہ داری
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پہلا قدم: پابندی اور قانون سازی
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔