ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
موجودہ حالات میں بے حد سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، جو لوگ کسی بھی کام کی ابتداء کریں، وہ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لکھپتی گداگر گرفتار، تعلق کس شہر سے ہے اور بیگ سے کتنی رقم ملی ۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ لاکھ ہاتھ مارنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر رہے تو ضرور کسی جگہ کوئی بڑی رکاوٹ ہے۔ استخارہ کریں اور پھر قدم اٹھائیں، یا حیٰ یا قیوم کا ورد بھی لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل یونیورسٹی میں “تشکیلِ استشہادی” کے نام پر خودکش حملہ آوروں کی رجسٹریشن شروع کر دی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے روزگار میں پریشانیاں دیکھی ہیں، وہ اب ان شاءاللہ بہتریاں بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس اچھے وقت کی قدر کریں گے، وہی کامیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں، حکومت نے وضاحت کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں۔ لاکھ مشکلات تنگ کر رہی ہوں، ان شاءاللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے، وہ اب آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کو ہلاک لکھنے کا معاملہ، پیمرا نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ آج کل اپنے غصے پر قابو رکھیں۔ یہ آپ کے لئے بڑی مشکل نہ کھڑی کر دے۔ ان دنوں آپ کو اپنوں اور غیر دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔ محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت کریں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوں۔ آج تو بس اپنے ضروری ضروری کاموں کو دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا تھا، اب وہ زندگی سے خود بخود دور چلے جائیں گے۔ آپ آزاد ہوں گے مگر اب روزگار پر خصوصی توجہ کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے معاملات ٹھیک کریں، بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ پاک کو جواب بھی تو دینا ہے، غور کریں کہیں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کی اصلاح ضروری ہے کہ نہیں، پھر قدم اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون پر کبھی ایس ایم ایس نہ کریں، ایف بی آئی نے خبردار کردیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب مشکل حالات سے نکلنے کے راستے ان شاءاللہ مل جائیں گے، لیکن پھر بھی بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ جو لوگ اب غلط فیصلے کریں گے، وہ بڑے پچھتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ کو جو بھی خبریں ملیں، اس پر فوری یقین مت کر لینا۔ جب تک پوری طرح یقین نہ کر لیں، قدم مت اٹھائیں۔ سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جذباتی پن کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس طرح آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ اللہ سب سے اچھا کرے گا۔ آپ صرف نماز سے مدد لیں۔ جو ہو چکا ہے، آپ کے ساتھ بھول جائیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں ایک پرانا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔ اب اس کو حل تو کرنا ہے۔ آپ کو اپنی پوری توجہ اس طرف رکھنی ہے۔ آج ایک ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔








