ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد

نئی سیکیورٹی کی تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت دفاع نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے سپرد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر ’ترکان آتائے‘ نے ’ماریہ بی ‘ سنگین الزام لگا دیا، بڑا دعویٰ
سیکیورٹی کے نئے احکامات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وی آئی پی لین ٹو پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوں گے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ احکامات کا مقصد وی آئی پی لین 2 کے لیے بہتر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانا ہے، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وی آئی پی لین کا پس منظر
وی آئی پی لین اور لین 2 سے وزراء، مشیران، اور غیر ملکی مندوبین کی آمدورفت ہوتی ہے۔ حکم نامے سے قبل وی آئی پی لین اور لین 2 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام تھی۔ یہ حکم نامہ وزارت دفاع کے 9 جولائی کو کیے جانے والے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔