شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں، جس کسی نے ان پر ۹ مئی کا کیس بنایا ہے وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا، حامد میر کا تبصرہ

حامد میر کا شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر اور بھی مقدمات ہیں۔ میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے، شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ ان پر تو کیس بنتا ہی نہیں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ جس نے ان پر کیس بنایا، وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا، کیونکہ ایک آدمی جو 9مئی کے دن کراچی میں اپنی بیوی کی تیمار داری کر رہا ہو، اس پر کیس بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواب اور حقیقت: قیمتی سامان کی واپسی کا انوکھا قصہ
مزید مقدمات کا ذکر
سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس کیس سے وہ بری ہو گئے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جیل سے باہر آ کر تحریک انصاف کو سنبھال لیں گے۔ مجھے فی الحال ایسی کوئی بات نہیں لگتی۔ ان پر اور بھی مقدمات ہیں، خاص طور پر ایک سنگین کیس جو ملک سے غداری کا ہے، جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے۔ میرا خیال ہے کہ ابھی ان کی مشکلات ختم نہیں ہوئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی موجودہ صورتحال
حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی صورتحال یہ ہے کہ ان کے بیٹے زین قریشی بھی ایم این اے ہیں، اور ان کی بیٹی بھی سیاست میں بڑی متحرک ہیں۔ ان سب کی وجہ سے مجھے نہیں لگتا کہ شاہ محمود قریشی کی مشکلات فوری طور پر ختم ہوں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے مشکلات مزید بڑھنے والی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، جو بندہ اپنی بیوی کی تمارداری کر رہا تھا ان کو بھی ملوث کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پر اور بھی کیسز ہیں، فوری پر مشکلات ختم نہیں ہوں گی، حامد میر pic.twitter.com/8YlZdTq9gr
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) July 22, 2025