تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
حماد اظہر کی رہائشگاہ پر آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا پروٹوکول، ٹریفک جام میں پھنسے فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو فون گھما دیا
والد کی وفات
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
مفرور کی واپسی
9 مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے.
حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے؛ حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھےpic.twitter.com/Qrl4C5oLjo— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 23, 2025








