یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فضائیہ کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت
شاہ محمود قریشی کی قانونی حیثیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پر 8 سے 9 مقدمات ابھی باقی ہیں۔ ہمیں ابھی یہ دیکھنا ہے کہ فیصلہ ساز اور منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں۔
عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد
راہنما نے کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے لڑتے رہیں گے۔ پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کیلئے بڑا چیلنج ہے۔