کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے سپیل کی پیشگوئی
کراچی میں بادلوں کا راج
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: معاونِ خصوصی راشد نصر اللہ کی وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات
مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاع
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، شہر قائد میں آج بھی بادلوں کا راج برقرار ہے۔ صبح کے وقت مختلف علاقوں جیسے لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن، اور بلدیہ میں رجم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ
موسمی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ آئندہ 2 روز تک صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔
نمی اور درجہ حرارت کی صورتحال
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ شہر قائد میں 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور سپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج شہر میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہونے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔








