پورا ملک یرغمال بنا ہوا، طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے، اسد طور

اسلام آباد میں نئی پیشرفت

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و ولاگر اسد طور نے نو مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہونے والی سزا سے متعلق خصوصی ولاگ میں کہا ہے کہ پارلیمان، عدلیہ، میڈیا اور عوام سمیت پورے ملک کو کچھ لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ 20 سال ہوگئے صحافت میں سٹیبلشمنٹ کی مختلف جماعتوں سے نفرت دیکھی ہے لیکن نفرت تھی خوف نہیں تھا، پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے ایک شخص سے شدید خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کا ایران کی جانب سے کیا جواب متوقع ہے؟ کس جگہ کو اور کیسے نشانہ بنایا جائے گا؟

مراد سعید کا معاملہ

اسد طور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان کے بعد سب سے زیادہ غصہ مراد سعید پر ہے، اگر مراد سعید سینیٹر شپ کا حلف لینے آئے تو پھر وہ کسی کو نظر نہیں آئیں گے، سمجھیں وہ تو گئے کئی سالوں کے لیے۔ اسد طور کے مطابق مراد سعید شاید پی ٹی آئی کے پہلے رکن اسمبلی ہوں جنہیں ملٹری کورٹ سے سزا دی جائے، جس کی بنیاد مراد سعید کا ایک آڈیو کلپ ہے۔ اسد طور کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مراد سعید نے کوئی جرم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

اسلام آباد کی نئی جیل کی صورتحال

اسد طور نے کہا کہ اسلام آباد کی نئی جیل میں سب سے پہلے اڈیالہ کے قیدی نمبر 804 کو ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں کنٹرولڈ نظام میں رکھا جائے گا، کوئی دوسرا قیدی نہیں ہو گا تاکہ عمران خان کی کوئی کمیونیکشن باہر نہ آسکے۔

عدالتی فیصلے کی تفصیلات

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دو سال قبل نو مئی کو لاہور میں شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ مقدمہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہی چلایا گیا تھا اور رات گئے فیصلہ بھی وہیں سنایا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...