نور مقدم کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

نظرثانی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نور مقدم کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا: وزیر خزانہ
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
ذہنی حالت کا تعین
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دی، سپریم کورٹ نے اس متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ ٹرنک سے سرکٹی لاش ملنے کا واقعہ، بہنوئی کو قتل کرنیوالا سالا گرفتار
ویڈیو ریکارڈنگز پر اعتراضات
درخواست میں کہا گیا کہ سزائے موت دینے کیلئے ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کیا گیا، ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت بھی نہیں کی گئیں، ملزم کو ویڈیو ریکارڈنگز فراہم بھی نہیں کی گئیں، ٹرائل کے دوران کبھی وہ ویڈیوز چلا کر بھی نہیں دیکھی گئیں۔
نظرثانی کی وجوہات
دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔