پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کیا کریں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟ عمر ایوب
پاکستان کی اقتصادی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ایشیائی اور بحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے۔
عالمی تجارتی صورتحال
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی۔