راشد نصیر کا یو ٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، دوسرے دن کی سماعت
بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کا ہتک عزت مقدمہ
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) - لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کے یو ٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، دوسرے دن کی سماعت کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے”وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب
سماعت کا آغاز
تفصیل کے مطابق سماعت کا آغاز بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر پر جرح سے ہوا جو مقدمہ کے پہلے دن سے جاری تھی۔ عادل راجہ کے وکیل نے متعدد سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع
دھمکیاں اور تصاویر کا انکشاف
بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر نے بتایا کہ عادل راجہ کی ٹوئٹس کے سبب انھیں اور ان کے خاندان کے افراد کو فون پر دھمکیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بطور خاتون محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں: وزیراعلیٰ مریم نواز
مقدمہ کی تفصیلات
انہوں نے موقف اپنایا کہ میرے بیٹے کی تصویر اور اس کی امریکا میں یونیورسٹی کا پتہ بھی شائع کیا گیا۔ نصیر نے مزید بتایا کہ مقدمہ کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کر رہے ہیں۔
تحقیقات کا نتیجہ
راشد نصیر نے بیان دیا کہ پنجاب میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی فوج میں اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے بعد مجھے بے گناہ قرار دیا گیا۔








