ڈاکٹر طارق عزیز ایک ہمہ جہت اور ہردلعزیز شخصیت ہیں: پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن گلف ریجن

عشائیے کا اہتمام
ریاض (وقار نسیم وامق) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے صدر احتشام جاوید کولی کی جانب سے عالمی حلقۂ فکر و فن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں ایک پُروقار الوادعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پی وائی او کے ذمہ داران سمیت ادبی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، چین کیا کر رہا ہے اور اس کے لیے کون سا سنہری موقع ہے؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ آگئی۔
مقررین کے خیالات
اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف ڈاکٹر طارق عزیز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا پرخلوص اظہار بھی کیا۔ اجمل منہاس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق عزیز کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات یاد رکھی جائیں گی، اعجاز رحیم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طارق عزیز ایک ہمہ جہت اور ہردلعزیز شخصیت ہیں، کامران حسانی کے مطابق ڈاکٹر طارق عزیز کی گفتگو، ان کا انداز اور علمی گہرائی سبھی دل کو چھو جانے والے ہیں، کامران حسانی نے اپنا منظوم کلام بھی نذرِ طارق عزیز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے بیٹوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر
ڈاکٹر طارق عزیز کی سادگی اور خلوص
الیاس رحیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق کی سادگی اور خلوص نے دِلوں کو جیتا ہے، ذکاء اللہ محسن نے کہا کہ دعا ہے کہ طارق عزیز کینیڈا میں بھی اسی جذبے سے کام کریں اور اپنی فکری روشنی پھیلائیں۔ وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طارق کا طرزِ فکر ہر وقت فکری تازگی کا سبب بنتا رہا ہے اور حلقہء فکر و فن کے نئے افق دریافت ہوتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا
ڈاکٹر طارق عزیز کے خیالات
مہمانِ خصوصی عالمی حلقہء فکروفن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز نے اپنے کلمات میں پی وائی او گلف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احتشام جاوید کولی کی قیادت میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نوجوانوں کو ادبی اور سماجی شعور سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پی وائی او گلف اسی جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی رہنمائی کرتی رہے اور سماجی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہے۔
صدر پی وائی او گلف کا شکریہ
تقریب کے میزبان صدر پی وائی او گلف احتشام جاوید کولی نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر طارق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق عزیز کی صحبت میں جو علمی اور ادبی فضا پروان چڑھی وہ ہمارے لئے سرمایہ ہے، ہم ان کے لئے دعاء گو ہیں کہ وہ جہاں بھی رہیں خوش و خرم رہیں۔