نیویارک، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
نیویارک میں ملاقات
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت ہونے والی کھلی بحث کے موقع پر برطانیہ کے وزیر برائے افریقہ، اقوامِ متحدہ، دولتِ مشترکہ اور کثیرالجہتی امور لارڈ کولنز آف ہائیبری سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ون کیس؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 14نومبر تک ملتوی
معاشی اور تجارتی روابط
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے معیشت، تجارت اور پارلیمانی روابط کے شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا؟
کثیرالجہتی امور پر گفتگو
کثیرالجہتی امور پر بات کرتے ہوئے، لارڈ کولنز نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران تنازعات کے حل کے نظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔
علاقائی اور عالمی صورتحال
دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بھی شامل تھی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور 28 جولائی کو دو ریاستی حل کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا۔








