دورۂ امریکہ، اسحاق ڈار واشنگٹن بھی جائیں گے، اہم شخصیت سے ملاقات طے

اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورۂ امریکہ کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ 25 جولائی کو امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات
وزیر خارجہ مارکو روبیو سے پہلی ملاقات
’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ todavía ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل تو سامنے نہیں آئی مگر امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک، بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کی غفلت، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا بیان
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے رہنماؤں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ
نوبیل انعام کے لیے سفارش
یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہی کے دستخط سے پاکستان نے خط نوبیل کمیٹی کو ناروے بھیجا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر معمولی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام دیا جائے۔
بھارت کی جارحیت کے پس منظر میں ملاقات
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے یہ ملاقات ایسے وقت بھی ہوگی جب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت جاری ہے اور سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے یکطرفہ طور پر معطل کررکھا ہے اور تاحال کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات سے بھی گریز کر رہا ہے۔