سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی
نئی قیمتیں
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 171 روپے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 842 ڈالر ہے۔
عالمی مارکیٹ کا تجزیہ
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 424 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔