سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ، بزرگ والدین کے خلاف سگے بیٹے کا تشدد اور جائیداد پر قبضہ کی شکایت

کھلی کچہری کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی آپریشنز فیصل کامران کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی
خواتین کی شکایت پر فوری ایکشن
ایک خاتون نے سگے بیٹے کی جانب سے چھریوں سے حملے سے متعلق شکایت کی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی
والدین کے حقوق کا تحفظ
بورھے باپ نے بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد اور جائیداد پر قبضہ کی شکایت کی۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے، غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی
خواتین پر گھریلو تشدد کی شکایات
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ ایس پی سول لائنز، ایس ایچ اوز شادباغ، اور شاہدرہ ٹاؤن بعد از تصدیق کارروائی کا حکم دیا گیا۔
عوامی شکایات کی اہمیت
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ہوتی ہے۔ شہری مکمل بھروسے اور اعتماد کے ساتھ شکایات لائیں، فوری ایکشن ہو گا۔