مجھے بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی، جنت مرزا کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

جنت مرزا کی وائرل ویڈیو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبول ٹک ٹاکر، ماڈل و اداکارہ جنت مرزا کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں بولی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا استفسار
انٹرویو میں انکشافات
جنت مرزا کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ ان کی جانب سے 2020 میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے کیریئر سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔ جنت مرزا دیگر انٹرویوز میں بھی متعدد دعوے کر چکی ہیں کہ انہیں پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں بھی کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
فلموں اور ڈراموں کی پیش کش
جنت مرزا انکشاف کر چکی ہیں کہ انہیں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ڈرامے میں کبریٰ خان کے منفی کردار کی پیش کش ہوئی تھی جب کہ انہیں مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ میں بھی اشنا شاہ کی جانب سے ادا کیے گئے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی شہر بانو انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی
فلمی کیریئر
جنت مرزا ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں کام کر چکی ہیں، جس کی ہدایات سید نور نے دی تھیں اور صائمہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔ جنت مرزا متعدد اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی ڈرامے یا بڑے بجٹ کی کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے: معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ
بولی وڈ میں کام کی پیش کش
اب ان کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ بولی وڈ فلم میں کام کی پیش کش کو مسترد کرنے کا دعویٰ کرتی دکھائی دیں۔ جنت مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہیں کبھی بولی وڈ فلم میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کیا۔
وجوہات کا ذکر
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ایک تو والد بھی انہیں بھارتی فلم میں کام کی اجازت نہیں دیں گے، دوسرا ان کی اپنی بھی ایسی کوئی خواہش نہیں۔ جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت جاکر کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں، اس لیے بھی انہوں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔ اگرچہ انہوں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کی پیش کش ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔