مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ۴۱۷ ارب ۳۵ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کئے گئے

مالی سال 25-2024ء کی موبائل فونز کی درآمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالی سال 25-2024ء میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
درآمد میں کمی کی تفصیلات
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں اسمارٹ موبائل فونز کی درآمد میں 21.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی 2024ء سے جون 2025ء کے دوران ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 417 ارب 35 کروڑ روپے بنتی ہے۔
جون 2025ء میں درآمد میں اضافہ
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2025ء میں موبائل فونز کی امپورٹ 49.95 فیصد تک بڑھ گئی۔ گزشتہ ماہ درآمدی موبائل فونز کی مالیت 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی کرنسی میں گزشتہ ایک ماہ میں 39 ارب 45 کروڑ روپے کے موبائل درآمد کیے گئے۔