حلف نہ اٹھانے پر مراد سعید کی رکنیت ختم نہیں ہو گی، قانون میں گنجائش موجود ہے، مجیب الرحمان شامی

سیاسی پس منظر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے موجودہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار جب بیرون ملک تھے تو پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ میں ایک ایسی ترمیم لائی گئی جس میں کہا گیا کہ 60 دن کے اندر یا سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس شروع ہونے کے 40 دن کے بعد تک منتخب ارکان کو حلف اٹھانا ہو گا۔ اگر کوئی حلف نہیں اٹھائے گا تو اس کی رکنیت از خود ختم تصور ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون پر کبھی ایس ایم ایس نہ کریں، ایف بی آئی نے خبردار کردیا

مراد سعید کی صورتحال

دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں مراد سعید کی سینیٹ رکنیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے شق 72 اے کی جو ترمیم کی گئی وہ مقررہ مدت کے اندر پارلیمنٹ سے منظور نہیں کروائی گئی، جس کی وجہ سے وہ قانون کی شکل اختیار نہیں کر سکی۔ چودھری نثار علی خان نے بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف نہیں اٹھایا، لیکن ان کی رکنیت بھی ختم نہیں ہوئی۔

قانون کی تشریح

مجیب الرحمان شامی نے مزید کہا کہ اگر مراد سعید حلف نہیں اٹھاتے تو ان کی رکنیت ختم نہیں ہو گی کیونکہ ترمیم شدہ آرڈیننس پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونے کی وجہ سے اپنی موت آپ مر گیا۔ اس لئے قانون میں گنجائش ہے کہ آپ حلف کو لمبا کھینچ سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...