دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی شرکت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اختتام بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، فیصل واوڈا
نمائش کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بابراعظم آئندہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ ہیڈ کوچ نے واضح اعلان کر دیا
اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف عقیل سلیم اوغلو اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردوں کی کارروائیاں ناکام، 16 گرفتار
دوطرفہ تبادلوں پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ اور بدلتے ہوئے جیو سٹریٹجک حالات و ٹیکنالوجی کے تناظر میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف
اعلیٰ شخصیات نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔